اشتہار

تھائی لینڈ انتخابات، اپوزیشن جماعتوں نے میدان مار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ میں گزشتہ روز پارلیمانی انتخابات ہوئے ہیں جس کے نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں گزشتہ روز پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے جن کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک 97 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

اب تک کے موصولہ نتائج کے مطابق تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں نے میدان مار لیا ہے اور ایک دہائی سے فوج کے ساتھ اتحاد کرنے والی قدامت پسند جماعتوں کو شکست دے دی۔

- Advertisement -

ایوان نمائندگان 500 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں اب تک موصولہ نتائج کے مطابق پُروگریسیو موو فارورڈ پارٹی نے 149 نشستیں حاصل کیں جب کہ اپوزیشن اتحاد کی فیو تھائی پارٹی نے 138 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔

الیکشن میں پانچ کروڑ بیس لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جب کہ وزیراعظم کی یونائیٹڈ تھائی نیشن پارٹی کو صرف 4.5 ملین ووٹ ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں