منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

اصل چابی والا کھلونا تو خود نواز شریف ہیں: فواد چوہدری اور شیخ رشید کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چابی والا کھلونا ہونے کا جو اعزاز نوازشریف کے پاس ہے، وہ کسی کے پاس نہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے نواز شریف کی تازہ تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف خود 1981 سے اسٹیبلشمنٹ کی پرستش کررہے ہیں، ابھی نوازشریف کے زخم تازہ ہیں، ان کے آنسوں بہنے دیں.

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مفاد کے آگے جھکے ہیں، بلوچستان کا نمائندہ آنے سے وفاق مضبوط ہوا، ہم نے بلوچستان کے آزاد پینل کو ووٹ دیا، دوسری جانب نااہل شخص کو قائد اعظم کا وارث قراردے دیا گیا۔


مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب پی ایس اوہیں، فواد چوہدری


سابق وزیر اعظم کی تقریر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی دماغی حالت قابل رحم ہے، انھیں‌ مری اور چھانگا مانگا میں لگائی منڈیوں کا بھی حساب دینا چاہیے۔ یہ کام وہیں سے شروع ہوا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف اپنے تابوت کے لیے پیٹرول اور کیلیں اکٹھی کررہے ہیں، ان کا کھیل ختم ہوچکا ہے.

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نے آج اپنی تقریر میں‌ حریفوں‌ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنی گالہ والا اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی بارگاہ میں‌ جھک گئے، یہ چابی والے کھلونے ہیں، ملک تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، تم جیت کر بھی ہار گئے، ہم ہار کر بھی جیت گئے. یہ لوگ اپنے مفاد کے لئے آپ کو بیچ دیں گے، مگر ہم ایسا کام نہیں کرسکتے.


چابی والے کھلونو، تم جیت کر بھی ہار گئے، اگلا الیکشن ریفرنڈم ہوگا: نواز شریف


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں