اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے اور ملک میں فوری انتخابات پر اپوزیشن کی رائے تقسیم ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اکثریت قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر خوش ہے، کیوں کہ ن لیگ کی اکثریت فوری الیکشن کے حق میں ہے۔
لیگی رہنما کہہ رہے ہیں کہ وہ جانتے ہیں موجودہ بحران کا حل انتخابات ہی ہیں، لیکن انھیں اب اسپیکر رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔
تاہم دوسری طرف ذرائع نے کہا ہے کہ شہباز شریف، ہم خیال اور پیپلز پارٹی چند ماہ حکومت کے بعد انتخابات چاہتے ہیں، ایم کیو ایم اور اپوزیشن کی بلوچ جماعتیں بھی فوری الیکشن نہیں چاہتیں۔
ادھر خیبر پختون خوا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتائج پر فضل الرحمان تذبذب کا شکار ہو گئے ہیں۔