اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

شراکت داروں کی جانب سے کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی مخالفت کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کےالیکٹرک کے بجلی ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی سماعت میں نیپرا حکام نے انکشاف کیا کہ شراکت داروں نے کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کے بجلی کی ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت ہوئی ، نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کا 20 سالہ لائسنس ختم ہو چکا ہے، کے الیکٹرک کو ڈسٹری بیوشن 6 ماہ کا عبوری لائسنس دیا گیا تھا اب عبوری لائسنس بھی جنوری میں ختم ہو جائے گا‌۔

حکام نے انکشاف کیا کہ اسٹیک ہولڈرز سے کے الیکٹرک لائسنس تجدید پر آرا طلب کی گئی تھیں، زیادہ ترشراکت داروں کی آرا کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کیخلاف آئی ہیں۔

- Advertisement -

کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ فری ہیں، کے الیکٹرک نے نجکاری کے بعد 4.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، 60 ہزار اسمارٹ میٹرز انسٹال کئے ہیں۔

دوران سماعت کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ کےالیکٹرک کے مہنگے پلانٹس بند کئے جائیں، راچی بڑاشہر ہے ایک سے زائد کمپنیوں کو لائسنس دیا جائے، بن قاسم پاور پلانٹ کی سرمایہ کاری مہنگی سرمایہ کاری ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کہتی ہےکے الیکٹرک مہنگی بجلی بناتی ہے، اس لئےکےالیکٹرک کوسبسڈی دی جاتی ہے، دیگر بجلی کمپنیوں کی نسبت کے الیکٹرک کے نقصانات زیادہ ہیں۔

کورنگی ایسوسی ایشن نے کہا کہ نیپرا بجلی سستی کرنے کیلئے اقدامات کرےکیونکہ انڈسٹری بند ہورہی ہے۔

کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی ،نیپرا اتھارٹی لائسنس کی تجدید کے حوالے سے بعد میں فیصلہ جاری کرے گا۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں