منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پاناما لیکس پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیو ایم بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن کی ٹی او آرز تشکیل دینے والی کمیٹی میں ایم کیو ایم کو بھی شامل کرلیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور ہمارے بیچ معمولی غلط فہمی تھی جو دور ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آج صبح 10 بجے سے جاری ہے جس میں ٹی او آرز کی تشکیل کے لیے مشاورت کی جارہی ہے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اپوزیشن کمیٹی میں ایم کیو ایم کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف کو آفتاب شیر پاؤ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ہمارے بیچ معمولی غلط فہمی تھی جو دور ہوگئی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اسپیکر سے سفارش کریں گے کہ پیر سے کمیٹی کام شروع کردے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کا 70 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار

واضح رہے کہ اپوزیشن کی 12 رکنی کمیٹی آف شور کمپنیز، پانامہ لیکس اور قرضے معاف کروانے والے افراد پر عائد ہونے والے الزامات کی جانچ پڑتال کرے گی اور ایوان میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔ بنیادی طور پر یہ کمیٹی ٹی او آرز تشکیل دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں