وفاقی وزیر مرادسعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کورونا سےکوئی مطلب نہیں بس انہیں این آرا و چاہیے اگر اپوزیشن استعفے دے تو بالکل قبول کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاورپلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذات کےعلاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا ہے اپوزیشن کی چوریاں پکڑی جاچکی ہیں کیسز چل رہے ہیں ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے این آر او چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس حدتک جھوٹ بولتےہیں گزشتہ روز انٹرویو ہی دیکھ لیں، نوازشریف، دونوں بیٹے،اسحاق ڈار، شہبازشریف کا داماد فرار ہیں، اسحاق ڈارنےبھی مریم نوازکی طرح کہا لندن کیاپاکستان میں جائیدادنہیں، کیلبری والی وہی خاتون ہیں جوکہتی تھیں لندن کیاپاکستان میں بھی جائیداد نہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ اےآر وائی نیوز تو نہیں تھا بی بی سی تھا وہاں بھی ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں یہ لوگ عوام کو بےوقوف بنانےکی کوشش کررہےہیں عوام پی ڈی ایم کےساتھ نہیں موجودہ حکومت کیساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، بلاول ہاؤس تقریب میں کورونا ٹیسٹ کراکر مدعو کر رہےہیں یہ لوگ اپنی جان کواہم اورعوام کی جان کواہم نہیں سمجھتے۔