تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے، شہزاد وسیم

سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ابھی پٹرول کی بوسٹر ڈوز باقی ہے، حکومت کو تو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی عوام پر معاشی گولہ باری جاری ہے، اوگرا نے گیس کی قیمت 45 فیصد پھر بڑھا دی ہے جب کہ ابھی پٹرول کی بوسٹر ڈوز باقی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ گزشتہ سیشن میں عوامی اہمیت کا بہت بڑا ایشو اٹھایا گیا تھا، پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث عوام میں غم وغصہ تھا، غلامی تو انہوں نے قبول کی لیکن قیمت قوم کو ادا کرنا پڑ رہی ہے، عوام کی ہڈیوں سے نچوڑا گیا پیسہ ان کی ذاتی تشہیر پر لگ رہا ہے لیکن ہم اس وقت صوفے اور پردوں کی بات کررہے ہیں۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت کو توعمران خان فوبیا ہوگیا ہے، پریس کانفرنسز، تقاریر دیکھیں سوائےعمران خان دوسرا لفظ نہیں، ابھی نیا فوبیا آیا ہےعمران خان کو گرفتار کرنے کا، آپ کو گرفتار کرنا ہے تومہنگائی، کرپشن، پٹرول، گیس قیمتوں کو کریں، گرفتار کرنا ہے تو25 ارب کی منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤس میں ایک دوسرے کی تقاریر میں بات ہوتی ہے، لیکن لیڈر آف دی ہاؤس کی تقریر میں دخل اندازی نہیں ہوتی، افسوس ہے کہ قائد ایوان نے خود میری تقریر میں دخل اندازی کی، آج آپ نے میرا مائیک بند کیا میں اس پر احتجاج کرتا ہوں، ہم نے سنا تھا کہ سچ بولنا مشکل ہے، آج پتہ چلا کہ سچ سننا اس سے بھی مشکل کام ہے جو ان کےبس کا نہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کی تقریر کے دوران حکومتی بنچز کی جانب سے شور شرابہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ہاؤس کو تو چلنے دیں انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو روکنے کی کوشش کی لیکن شہزاد وسیم نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

Comments

- Advertisement -