ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

آپریشن ردالفساد: تیس دہشت گرد ہلاک، نو فوجی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے متعدد منصوبے ناکام بنادیئے گئے، مختلف کارروائیوں میں تیس دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے نو افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں دہشت گردی کے متعدد منصوبے ناکام بنائے گئے۔

آپریشن کے دوران تیس دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ملک کی خاطر نو افسروں اور جوانوں نے شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سات مارچ کو صوابی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانا بنایا گیا۔

- Advertisement -

ہلاک ہونے والے پانچ دہشت گرد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کی تیاری کررہے تھے، اکیس فروری کو چارسدہ کچہری پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا گیا۔ مہمند ایجنسی، خیبرایجنسی، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے ہونے والے حملے ناکام بنائے اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

کارروائی میں تیس دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملک وقوم کے تحفظ کی خاطر نو افسران وجوانوں نے جام شہادت نوش کیا، کارروائیوں میں دس جوان اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو پاک افغان سرحد پار چھپے عناصر کی مدد اور حمایت حاصل ہے، امید ہے افغان حکومت ان عناصر کو روکنے میں کردار ادا کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں