زمانہ قدیم سے ہی انسانی ذہنی صلاحیت کو جانچنے کیلیے پہیلیاں بوجھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ روایت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدید ہوتی جارہی ہے۔
یہ تصویری پہیلی بھی آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے، تو تیار ہوجائیں اور اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں۔
ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس قسم کی تصویری پہیلیاں نہ صرف دلچسپی کی حامل ہوتی ہیں بلکہ اس سے آپ اپنی ذہانت کو بھی جانچ سکتے ہیں، کیوں یہ ایک دل چسپ آئی کیو ٹیسٹ کی طرح ہے۔
سوال یہ ہے کہ اسے مقررہ وقت میں ہی کیوں حل کیا جاتا ہے؟ دراصل یہ عنصر بتاتا ہے کہ آپ کسی مسئلے کو کس تیزی کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یعنی آپ کا دماغ کتنی تیزی سے اسے پڑھ لیتا ہے۔
مذکورہ تصویر میں ایک کمرے کے اندر کچھ لوگ موجود ہیں جس میں بڑے اور بچے شامل ہیں اور بظاہر ان کی تعداد 7 ہے لیکن ان میں آٹھواں شخص بھی پاس ہی موجود ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا آپ اس تصویری پہیلی میں موجود آٹھویں شخص کو تلاش کرسکتے ہیں؟
کیا آپ اس تصویری پہیلی میں موجود آٹھویں شخص کو تلاش کر سکتے ہیں؟ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے ہم اپنی آنکھوں سے کسی تصویر یا منظر کو دیکھ کر آسانی سے دھوکہ کھا جاتے ہیں یا غلط فہمی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور پوری توجہ اس پر مرکوز کردیں تو کوئی مشکل نہیں کہ آپ اس چھپے ہوئے آٹھویں شخص تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔
اس وائرل تصویر میں وہ شخص تلاش کرنا تھوڑا مشکل ضرور ہے پر ناممکن نہیں، لہٰذا ہم نے نیچے اس تصویر کو منسلک کیا ہے جہاں اس کا جواب بھی شامل ہے۔
تصویر کے نمایاں حصے میں آٹھویں شخص کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اگرآپ اسے تلاش کرنے سے قاصر ہیں، تو پریشان نہ ہوں، ہم نیچے دی گئی تصویر میں آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
تمام جیتنے والوں کو مبارک ہو۔
اگر آپ نے اس تصویر میں موجود آٹھویں شخص کو ڈھونڈ لیا تو پھر کمنٹس میں جواب لازمی دیں۔