بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

دلچسپ پہیلی : کیا آپ 8 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں ’دل‘ کہاں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے انٹرنیٹ پر مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔

ویسے تو روز ہی یہ پہیلیاں مختلف پیٹ فارمز پر شیئر ہوتی ہیں، ان میں سے کسی ایک کو منتخب کرکے ہم آپ کے سامنے پیش کرکے درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

ایک ایسی ہی تصویری پہیلی ہم آج آپ کیلئے لائے ہیں جو آپ کی ذہانت اور صلاحیت کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں کہ آپ اس میں کہاں تک کامیاب ہوتے ہیں؟

Avocados hidden

زیر نظر تصویر میں آپ کو لائن میں بہت سارے ایوکاڈو نظر آرہے ہیں، ان سب میں ایک ’دل‘ بھی پوشیدہ ہے جو بظاہر نظر نہیں آرہا لیکن تیز نظریں رکھنے والے اسے باآسانی دیکھ سکتے ہیں،

آپ کو صرف ان ایوکاڈوز کے درمیان چھپے ہوئے ایک دل کو تلاش کرنا ہے، آپ کے پاس اس پہیلی کو حل کرنے کے لیے صرف 8 سیکنڈ ہیں۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟ مزید غور سے تصویر دیکھیں تو شاید آپ کامیاب ہوجائیں۔ اگر نہیں تو اسکرول کر کے نیچے دیکھیں۔

درست جواب دیکھیں













Avocados hidden

کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں