تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اورکزئی اجنسی میں کارروائی‌، 5دہشتگردہلاک ، میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید

اورکزئی ایجنسی : آپریشن رد الفساد کے تحت اورکزئی اجنسی میں کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے گاؤں میرک کلایہ میں ایف سی کے پی کے نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کادران نامی اہم دہشتگرد شامل ہیں۔


مزید پڑھیں : صوابی میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن اور فوجی اہلکار شہید


یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے3پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے میں 5اہلکار شہید جبکہ 10دہشت گرد مارے گئے تھے۔

یاد رہےکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےگزشتہ روزمہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -