جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

منہ کا کینسر : 10برس میں 22 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، ڈاؤ یونیورسٹی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی کے محققین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی میں مردوں میں منہ کا کینسر عام ہے، 10برس میں کینسر کے22ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈاؤ کینسر رجسٹری کا تحقیقی مقالہ بین الاقوامی طبی جریدے میں شائع ہوا ہے، کراچی میں مردوں میں منہ کا کینسرعام ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینسر سے13ہزار سے زائد خواتین متاثر ہوئیں۔

- Advertisement -

ڈاؤ کینسر رجسٹری کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 9ہزار سے زائد مرد حضرات کینسر سے متاثر ہوئے، الکوحل، گرم مشروبات، باربی کیو غذائی نالی کے کینسر کا سبب ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمباکو، شیشہ، گٹکا اور نسوار پر پابندی عائد کی جائے، کراچی کے مردوں میں منہ کے کینسر کےمتاثرین کی تعداد پورے ملک سے زیادہ ہے،10برس میں کینسر کے22ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

ڈاؤ کینسر رجسٹری کے مطابق کراچی کے بچوں میں اعصابی نظام کا کینسر عام ہے جبکہ جلد کا کینسر بھی کراچی میں پھیلنے والے10کینسر میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں