جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایک سال میں 1 لاکھ 20 ہزار افراد منہ کے کینسر کا شکار، تحقیق میں وجہ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں یہ تشویش ناک حقیقت بتائی گئی ہے کہ ایک سال میں 1 لاکھ 20 ہزار افراد منہ کے کینسر کا شکار ہوئے اور ان میں بڑی تعداد تمباکو اور چھالیہ کی وجہ سے کینسر کا شکار ہوئے۔

بین القوامی سطح پر کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں منہ کے کینسر سے ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں، 2022 میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد اس کا شکار ہوئے، اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ منہ کے ایک تہائی کینسر کی وجہ تمباکو اور چھالیہ ہے۔

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کا کہنا ہے کہ تمباکو اور چھالیہ منہ کے کینسر سمیت متعدد بیماریوں کی وجہ ہے، محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج ان مصنوعات کے استعمال کو کم کرنے اور بچاؤ کی حکمت عملی کے لیے مدد گارثابت ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی رپورٹ کے مطابق ہونٹوں اور اورل کیوٹی (منہ کے اندر) کا کینسر دنیا بھر میں کینسر کے کیسز اور ان سے ہونے والی اموات میں 16 ویں نمبر پر ہے، اور جنوب مشرقی ایشیا میں مردوں میں اموات عام طور پر اسی کینسر کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں