اشتہار

اٹلی میں لڑی گئی کینوؤں سے جنگ، دلچسپ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی کے تاریخی شہر آئیوریا میں کینو فیسٹیول منایا گیا جس میں شہریوں نے جوش وخروش سے 600 ٹن کینو ایک دوسرے کو مارے۔

دنیا میں آپ نے بہت سی جنگوں کا تذکرہ سنا ہوگا۔ فلموں اور ڈراموں میں بھی جنگوں کا احوال دیکھا ہوگا جو ہر دور میں اس دور کے دستیاب بہترین ہتھیاروں سے لڑی جاتی ہیں۔ لیکن سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی کے اس دور میں ترقی یافتہ ملک اٹلی میں ایک جنگ ایسی بھی ہے جو ہتھیار سے نہیں بلکہ لذیذ پھل کینو سے لڑی جاتی ہے۔

بات ہو رہی ہے اٹلی میں سالانہ اورنج فیسٹیول کی جو ہر سال کی طرح اس سال بھی فروری میں تاریخی شہر آئیوریا میں پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔

- Advertisement -

اس دلچسپ کینو کی جنگ کے لیے 600 ٹن کینو فراہم کیے گئے تھے۔ فیسٹیول میں بچے، جوان، بوڑھے، مرد و خواتین سب نے حصہ لیا اور ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر کینو سے حملے کرنے کی کوشش کی۔

اس دوران ایک دوسرے کو مارنے کے لیے ہر طرف کینو اچھالے گئے۔ رنگا رنگ لباس میں ملبوس شہریوں نے ہاتھوں میں کینو لیے نشانہ تلاش کرتے اور پھر جنگ لڑتے نظر آئے۔ اس موقع پرکئی لوگوں نے کینو کے حملوں سے بچنے کے لیے چہرے کے آگے حفاظتی شیڈ بھی لگا رکھے تھے۔

 

کینو کی اس دلچسپ جنگ نما فیسٹیول کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اس میں جو بھی اپنے مدمقابل کے سر پر زیادہ سے زیادہ کینو مارتا ہے اس فیسٹیول کا سورما سمجھا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں