لاہور : اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ سرکاری خزانے پربوجھ بن گیا، سرکاری خزانے سے ایک ارب 53 کروڑ چالیس لاکھ روپے اضافی جاری کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کیلئے سرکاری خزانے سے ایک ارب 53 کروڑ چالیس لاکھ روپے جاری کردئیے گئے، مذکورہ اضافی فنڈ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے جاری کردئیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی فنڈز قواعد میں نرمی کرتے ہوئےجاری کئے گئے، اورنج لائن میٹروٹرین کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری اجلاس میں دی گئی۔
فنڈز بلاک ایلوکیشن سے جاری کئے گئے، اورنج لائن میٹروٹرین کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری اجلاس میں دی گئی۔
یاد رہے کہ رواں سال اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے بجٹ میں مختص رقم جاری ہوچکی ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے 86 ارب 72 کروڑ 57 لاکھ 54 ہزار روپے رکھے گئے تھے۔