جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

اورنگی ٹاوٗن دھماکہ: پولیس افسر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاوٗن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر ڈیوٹی افسر نے جان بوجھ کر نہیں کاٹی، غلامل نبی میمن نے ڈیوٹی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاوٗن میں سندھ رینجرز پر ہونے والے حملے میں ملزمان نے چوری کی موٹٹر سائیکل استعمال کی جو واردات سے چودہ روز قبل چوری ہوئی تھی اور اس واردات کا مقدمہ بھی درج نہیں ہوسکا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہ کرنے والے افسر کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رومان نے جان بوجھ کر چوری کا مقدمہ درج نہیں کیا، جس پر ڈیوٹی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ جان بوجھ کر افسر نے نہ مقدمہ درج کیا اور نہ ایس ایچ او کو آگاہ کیا، ایسے چند اہلکاروں کی وجہ سے محکمے کی بدنامی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 16 مارچ کو اورنگی ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز اور پولیس پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا، حملے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں