اسلام آباد: سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کی صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈپر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے صنم جاوید کے وکلاکی مقدمے سے ڈسچارج کی استدعا منظور کر لی۔
سیشن عدالت نے صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
پی ٹی آئی کی خاتون ورکر صنم جاوید کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آئی کی ٹیم نےصنم جاوید کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا، صنم جاوید کے خلاف 9 مئی کو ٹوئٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، صنم جاوید نے لوگوں کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کے حوالے ترغیب دی۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا، گوجرانوالہ میں صنم جاوید کو سنٹرل جیل سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کیا گیا ہے۔