پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے غیرملکیوں کو بے دخل کرنے کا حکم!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ثابت ہونے پر کئی غیرملکیوں کو بے دخل کرنے کی سزا سنا دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جرم ثابت ہونے پر کئی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف 10 ہزار 700 تادیبی فیصلے جاری کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خلاف ورزیاں 5 دسمبر 2021 سے 3 جنوری 2022 تک ریکارڈ کی گئی تھیں اور اب مجرمان کو سزا سنا دی گئی ہے۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں دی ہیں جن پر عمل درآمد ہوگا۔

اُن سعودی شہریوں کے خلاف بھی فیصلے سنائے گئے جنہوں نے غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ، روزگار اور ٹھکانہ فراہم کیا تھا۔ انہوں نے ایسے غیرملکیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچانے میں بھی معاونت کی تھی۔

محکمہ پاسپورٹ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں تک رسائی اور ان کی رپورٹ میں ہمارا ساتھ دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں