ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

یواےای، مزدور کو 250،000 درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں کام کے دوران زخمی ہو کر زندگی بھر کے لیے معذور ہونے والے مزدور کو 250،000 درہم ‏معاوضہ دینے کا حکم سامنے آ گیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی کورٹ فار فیملی اینڈ سول ایڈمنسٹریٹو کلیمز نے مزدور کی درخواست پر ‏فیصلہ سناتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کو معذور ہونے والے شخص کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔

40سالہ شخص ابوظہبی میں کام کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے سبب اونچائی سے گرِ کر زخمی ہوا اور ‏زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا۔

مزدور جس تختے پر کھڑا تھا اس کی اونچائی 10 میٹر تھی اور اچانک مزدور نیچے ٹھوس چیز پر جا گرا تھا۔ ‏فرانزک رپورٹ کے مطابق مزدور کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگی تھی جو کہ 45 فیصد مستقل معذوری کے برابر ‏ہے۔

- Advertisement -

چوٹ کی وجہ سے کارکن کے چلنے کی صلاحیت قریباً 30 فیصد تک متاثر ہوئی ہے۔ کارکن اس چوٹ کے سبب ‏زندگی بھر کے لیے تعمیراتی کارکن کے طور پر مزید فرائض انجام نہیں دے سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں