تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا روکنے کیلیے گولی مارنے کا حکم

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جنگ ان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔

جنوبی کوریا میں امریکی فوج کےکمانڈرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کم جنگ ان نے ملک میں کورونا وائرس کو آنے سے روکنے کے لیے گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

شمالی کوریا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں اب تک ایک بھی کورونا وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

چین میں کورونا وائرس پھیلنے پر شمالی کوریا نے اپنی سے متصل سرحد کو بند کردیا تھا اور ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی کو مزید سخت کردیا تھا۔

امریکی فوج کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد بند کرنے کے بعد شمالی کوریا نے بارڈر کے قریب بفرزون بنایا ہےجس کی وجہ سے اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ کی خلاف ورزی پر شمالی کوریائی جوڑے کو گولیاں مار دی گئیں

ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں شمالی کوریا کی اسیشل فورسز کے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے اور مہلک وبا کو ملک میں آنے سے روکنے کے لیے گولی مارنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

چند ماہ قبل کورونا وائرس قرنطینہ کے دوران ملک سے فرار ہونے کے الزام میں شمالی کوریائی حکام نے میاں بیوی کو فائرنگ اسکوڈ کے ذریعے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ کیا کہ میاں بیوی کو ملک میں عائد قرنطینہ کے دوران گھر سے نکلنے اور ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں سرحد پر شمالی کوریائی فورسز نے گرفتار کرلیا اور انہیں بغیر کسی ٹرائل کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا کے حکام نے بغیر کسی ٹرائل کے جوڑے کو سزائے موت دیتے ہوئے فائرنگ اسکوڈ کے سامنے کھڑا کرکے گولیوں سے چھلنی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 سالہ خاتون اپنے جوان بھانجے کو اس کے والدین کے پاس چھوڑنے جارہی تھی جو جنوبی کوریا میں مقیم ہیں۔

جوڑے کو شمالی کوریا کی فورسز نے دونوں ملکوں کی سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے متاثرہ جوڑے کے بھانجے کو کم عمری کے باعث موت کی سزا نہیں دی تاہم میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اسی وقت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Comments

- Advertisement -