بھارت میں معروف ریسٹورینٹ کے سینڈوچ میں سے لال بیگ نکلنے پر شہری حیران رہ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اجین کے علاقے نانک میں گاہک نے ساگر گیرے ریسٹورینٹ سے سینڈوچ آرڈر کیا جس میں مبینہ طور پر کاکروچ نکل آیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔
پارسل روی بیدی نامی گاہک کو پہنچا تاہم گھر پہنچ کر سینڈوچ کھولنے کے بعد اندر ایک مردہ کاکروچ نکل آیا۔
روی نے فوری ریسٹورنٹ مالک سے شکایت کی اور معاملے کی اطلاع فوڈ ڈپارٹمنٹ کو دی، جواب میں محکمہ خوراک کے اہلکار معائنہ کے لیے ریسٹورنٹ پہنچے اور آلودہ سینڈوچ کو ضبط کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق روی بیدی نے پنیر سینڈوچ پارسل کا آرڈر کیا تھا کاکروچ کی شکایت کرنے پر مالک سے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سینڈوچ کو تبدیل کرنے کی پیشکش کی تاہم روی مطمئن نہیں ہوا اور اس محکمہ خوراک کو واقعے سے آگاہ کردیا۔
روی نے کہا کہ یہاں کھانے کا معیار خراب ہے اور بہت سے گاہکوں نے پہلے بھی شکایات کی ہیں، ریسٹورینٹ میں صفائی کا فقدان ہے جب میں نے اپنا سینڈوچ کھولا تو مجھے اندر ایک مردہ کاکروچ ملا۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ معاملہ فی الحال زیر تفتیش ہے اور معائنے کے نتائج کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔