بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی کاوش، ترکیہ میں پھنسے نوجوان کو رہائی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں، ترکیہ میں پھنسے محمد اویس کی رہائی کے لیے استنبول کی عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز نے گذشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو خبر شیئر کی کہ چھالیہ اور سپاری نے ترکیہ میں پاکستانی سیاح کو جیل پہنچا دیا تھا۔

اے آروائی نیوز نے انسانی ہمدری کے تحت نوجوان اویس کے لیے آواز اٹھائی اور مارننگ شو میں اہلخانہ کو بلا کر ان کی آواز دنیا تک پہنچائی۔

اویس کے والد کا کہنا تھا میرے بیٹے کو معلوم نہیں تھا کہ چھالیہ یا سپاری ترکیہ میں منشیات کا درجہ رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اویس دل کا مریض ہے، ہمیں بتایا گیا کہ چھالیہ کو لیبارٹری بھیجا جائے گا، رپورٹ آنے میں چھ ماہ لگیں گے تب کوئی فیصلہ ہوگا،ہم اب تک اس کیس پر چودہ پندرہ لاکھ روپے خرچ کر چکے ہیں،مزید سکت نہیں۔

اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں، ترکیہ میں پھنسے محمد اویس کی رہائی کے لیے استنبول کی عدالت نے احکامات جاری کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:  چھالیہ اور سپاری نے ترکیہ میں پاکستانی سیاح کو جیل پہنچا دیا

بیٹے کی بازیابی پر اویس کے اہل خانہ نے اےآروائی نیوزسے اظہارتشکرکیا۔

یاد رہے کہ اویس کو گزشتہ ماہ کمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکیہ کی سیر کے لیے بھیجا، اویس نے چھالیہ کے دو پیکٹ بطور تحفہ اس ٹور آپریٹر کے لیے رکھے، جس نے اسے ترکیہ میں خدمات فراہم کرنا تھیں۔

تاہم اویس کو معلوم نہیں تھا کہ چھالیہ یا سپاری ترکیہ میں منشیات کا درجہ رکھتی ہے، ایئرپورٹ پہنچتے ہی اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں