اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت کی ہدایت پرڈینگی کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق ظفرمرزا کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری ہیلتھ نے ڈینگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی.
اس موقع پر ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈینگی سےبچاؤ، علاج سے متعلق تیاریاں مکمل رکھیں، ڈینگی کے مریضوں کے علیحدہ وارڈز مختص کئے جائیں.
معاون خصوصی صحت نے کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈینگی کے خاتمے کے لئےمشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے.
ترجمان وزارت صحت کے مطابق مچھروں کی افزائش کی جگہوں کی نشان دہی کرلی گئی، مچھروں کےخاتمے کے لئے اسپرے جاری ہے، ٹائر، پلاسٹک کی بوتلوں ، کوڑاکرکٹ تلف کرنے کا کام جاری ہے.
ترجمان کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرزکی 136، سینٹری انسپکٹرز، ملیریا سپراوئزرکی 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں.
مزید پڑھیں : ڈینگی سے متعلق آگاہی کے لیے مؤثرمہم چلائی جا رہی ہے، یاسمین راشد
خیال رہے کہ 26 اگست 2019 کو اپنے ایک بیان میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ بارشوں کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب نے اس موقع پر خصوسی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس ضمن میں ہدایت جاری کی تھیں۔