تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روس یوکرین تنازعہ : پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم اور اکاؤ کا اہم بیان جاری

کراچی : روس اور یوکرین میں ہونے والے حالیہ تنازعے کے پیش نظر پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم نے سیفٹی بلیٹن جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن کی بین الاقومی تنظیم اکاﺅ نے بھی اپنا نوٹم جاری کردیا ہے۔

پائلٹس تنظیم (آئی ایف اے ایل پی اے) کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی حالات کے باعث مالڈووا، یوکرین اور روس کے مخصوص حصوں میں فضائی حدود بند ہے۔

سول ایوی ایشن کی بین الاقومی تنظیم اکاﺅ نے کہا ہے کہ یوکرین نے بہت سے علاقوں میں فضائی حدود بند کردیں ہیں اور روس نے بھی روستو سے ملحقہ علاقے میں فضائی حدود بند کی ہوئی ہے۔

ترجمان اکاﺅ کا کہنا ہے کہ تنازع سے متاثرہ ممالک سے رابطے میں ہیں، تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال میں ایئرلائنز خطرات کو مدنظر رکھیں، ایئرلائنز سول ایوی ایشن سے متعلقہ سیفٹی اور سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کریں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں