اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ڈینس ٹی پارٹی کا اہتمام : آسٹریلوی صحافی ابھی نندن کو ابھی تک نہیں بھولے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے بھارتی پائلٹ ابینندن کی یاد میں "27 فروری سرپرائز ڈے” پر دنیا کی سب سے بڑی "ٹی پارٹی” کا اہتمام کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے دنیا بھر کے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایک کپ چائے کے ساتھ اپنی تصویر یا ویڈیو #WorldsBiggestTeaPartyکے ہیش ٹیگ کے ساتھ شئیر کریں۔

آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین بھی پاکستانیوں کی طرح ابھینندن کو ٹرول کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ابھینندن کو پاکستان میں پکڑے جانے کے دو سال مکمل ہونے پر ڈینس فریڈمین نے دنیا کی سب سے بڑی ٹی پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آپ کو اس پارٹی میں حصہ لینےکیلئے پاکستان آنا پڑے، آپ دنیا کے کسی بھی کونے سے اس ٹی پارٹی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

آسٹریلوی صحافی نے ہیش ٹیگ ورلڈ بگسٹ ٹی پارٹی کا ٹرینڈ سیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی اور اپنے دوستوں کی چائے نوش کرتے ویڈیوز شیئر کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے مزاحیہ، منفرد اور دلچسپ ویڈیو کو وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بھی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کہ آج 27 فروری ہے، جسے "سرپرائز ڈے” کے طور پر منایا جارہا ہے، آج کے دن پاکستانی فضائی نے بھارت کو منہ توڑ جوب دیتے ہوئے ناصرف ان کے دو طیارے گرائے بلکہ ایک پائلٹ ونگ کمانڈر  ابھینندن ورتھمان کو بھی گرفتار کیا۔

ابھینندن نے پاکستان میں دنیا کی سب سے بہترین اور سب سے مہنگی چائے پی جس کی قیمت اسے ایک مِگ 21 طیارے کی صورت میں ادا کرنی پڑی۔ پاک فضائیہ کے میس کی چائے اتنی زبردست تھی کہ بھارتی پائلٹ بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں