اڑیسہ : بھارتی ریاست اڑیسہ میں بدترین ٹرین حادثے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی کے مناظر نے لوگوں کے دل دہلا دیے، لاشیں ایمبولنس کے بجائے مال گاڑی میں لادی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں بدترین ٹرین حادثے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی کے مناظر دکھائی دیئے ، لاشیں ایمبولنس میں لے جانے کے بجائے مال گاڑی میں لادی گئیں اور لاشیں ڈھکنےکے لیےخواتین نے اپنی چادریں دیں۔
کمرے میں بکھری لاشوں میں لوگ اپنے پیاروں تلاش کرتے رہے اور امدادی کارروائیوں کے لیے ایک ایمبولنس تک نہیں لیکن نریندرمودی خودہیلی کاپٹرمیں آئے۔
خیال رہے بھارتی ریاست اڑیسہ میں تین ٹرینوں کے خوفناک تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو ہوگئی اور ہزار سے زیادہ زخمی ہیں، دو مسافر ٹرینوں میں قریب دو ہزار لوگ سوار تھے۔ وزیر ریلوےکاکہناہے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
وزیراعظم مودی نے ذمے داروں کو سخت سزائیں دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اپوزیشن رہنما وزیرریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔