بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ کروز پارٹی کے کھانے میں سے بال نکل آیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
بھارت کے سوشل میڈیا اسٹار اوری نے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں شرکت کی جہاں ان کے کھانے میں بال نکل آیا، اس تقریب میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔
اوری اس تقریب میں اپنی دوست تانیہ شروف کے ساتھ شریک ہوئے جہاں وہ اس وقت حیران رہ گئے جب کھانا کھاتے ہوئے ان کے وڑا پاؤ میں سے بال نکل آیا۔
سوشل میڈیا پر موجود ان کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہمان وہاں ایک اسٹال سے کانٹینٹل کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
جہاں سب کھانے میں مصروف تھے وہیں اوری اور تانیہ وڑا پاؤ اسٹال کی جانب بڑھے جسے کھانے کےلیے تانیہ بھی پرجوش تھیں لیکن پہلا ہی لقمہ لینے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ وڑا پاؤ میں بال بھی موجود ہے، اس کے باوجود بھی اوری نے وڑا پاؤ کو بہترین قرار دیا اور مسلسل کھاتے رہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ یہ تقریب پورٹوفینو اٹلی میں جاری ہے جس میں دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے جبکہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز چند روز قبل سنگیت سے ہوا تھا۔