پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اوری تصویر لینے اور ہاتھ ملانے کے کتنے لاکھ لیتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اکثر بالی وڈ اسٹارز و دیگر نامور شخصیات کے ساتھ تقریبات میں نظر آنے والے اورہان اوترمانی عرف اوری نے اپنے متعلق انکشاف کر کے سب کے ہوش اُڑا دیے۔

اوری نہ صرف بالی وڈ اسٹارز بلکہ فلمسازوں اور پروڈیوسرز کے ساتھ گہرا تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کی نجی زندگی، پیشے اور کاروبار کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔

فلم انڈسٹری میں اثر و رسوخ رکھنے کے باوجود اوری کا اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے فلموں یا شوز میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ مجھے کام سے نفرت ہے۔

- Advertisement -

اورہان اوترمانی نے کہا کہ اداکاری کرنا بہت محنت طلب کام ہے، انڈسٹری میں کام کبھی ختم نہیں ہوتا اور آپ کی زندگی آپ کے کام کے گرد گھومتی ہے، لوگ سمجھتے ہیں یہ ایک آسان زندگی ہے لیکن ایسا بالکل نہیں۔

انہوں نے پیسے کمانے کے بارے میں بتایا کہ کیا میں کوئی سستا انسان نطر آتا ہوں؟ اگر کوئی میرے ساتھ تصویر لینا چاہے تو 25 لاکھ روپے اور ہاتھ ملانا چاہے تو 20 لاکھ روپے لیتا ہوں۔

پوڈکاسٹ میں اورہان اوترمانی نے انکشاف کیا کہ میرے پاس ایک درجن کے قریب مینیجر کام کرتے ہیں جو میری زندگی اور پیشہ ورانہ وابستگیوں کا خیال رکھتے ہیں۔

ماضی میں اوری نے دعویٰ کیا تھا کہ میں اکثر تقریبات میں شرکت کیلیے بھاری معاوضہ لیتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں