جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اسکول کے بچوں کو اسامہ بن لادن کی سوانح پڑھنے کا مشورہ خاتون کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں شرد پوار کی پارٹی کے ایک رہنما کی بیوی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ جوہری سائنس دان عبدالکلام سے موازنہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اسامہ بن لادن کو سماج نے دہشت گرد بنایا، اس بیان پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایک لیڈر جتیندر اوہاڑ کی بیوی روٹا نے منگل کے روز اسکول کے بچوں سے خطاب میں کہا کہ اسامہ بن لادن اسی طرح دہشت گرد بنے جس طرح سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام صدر بنے تھے، ان کا کہنا تھا کہ سماج ہی انسان کی شخصیت کی تعمیر کرتا ہے۔

یہ خطاب انھوں نے مہاراشٹر کے شہر تھانے کے ایک علاقے ممبرا میں کیا، انھوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسامہ بن لادن کی سوانح حیات پڑھیں تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ وہ دہشت گرد کیسے بنا تھا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا آپ کو اسامہ بن لادن کی سوانح حیات ضرور پڑھنی چاہیے، عبدالکلام بھی اسی طرح صدر جمہوریہ بنے جیسے اسامہ دہشت گرد بنا تھا، لیکن سوال یہ ہے کہ اسامہ دہشت گرد کیوں بنا؟ پیدائشی تو نہیں تھا نا، سماج نے اسے اس راستے پر جانے پر مجبور کیا تھا۔

اس بیان پر مخالف پارٹی کے رہنماؤں نے احتجاج کیا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جب کہ روٹا اوہاڑ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے یہ کہنا چاہتی تھیں کہ اسامہ پیدائشی دہشت گرد نہیں تھا، وہ یقینا خراب تھا لیکن وہ خراب کیوں بنا؟ بچوں کو یہ سمجھنے کے لیے اسامہ کی سوانح حیات پڑھنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں