The news is by your side.

Advertisement

آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

لاس اینجلس : فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، لیونارڈو دی کیپریو کی فلم دی ریوننٹ بارہ نامزدگیاں لیکر سب سے آگے ہیں۔

ہالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر ایوراڈ کا میلہ اٹھائس فروری کو سجے گا، ایوارڈ ز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، بہترین فلموں میں بروکلین، میڈمیکس فیوری روڈ، دی مارشین، دی ریونینٹ، روم“ اور ”سپاٹ لائٹ“کو نامزد کیا گیا ۔

سال کے بہترین اداکار کی نامزدگیوں میں لیونارڈو ڈی کیپریو ،میٹ ڈیمون،ایڈی ریڈمین اور مائیکل فیس بینڈر شامل ہیں۔

بہترین اداکاروں کی فہرست میں کیٹ بلانشیٹ فلم کیرول، بری لارسن فلم روم، جینیفر لارنس کو فلم جوائے کے لیے چن لیا گیا ہے۔

انیمیٹد فلم کی کیٹیگری میں انسائیڈ آوٹ ،بوائے اینڈ دی ورلڈ ،شان دی شیپ نامزد کی گئیں، اس سال ڈرامہ سے بھرپور فلم دی ریوننٹ بارہ نامزد گیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں