تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ہالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کے مقبول ترین میوزک کمپوزر ایننیو مورریکو 91 برس کی عمر انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ کے مشہور ترین اطالوی میوزک کمپوزر 91 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

موسیقی کے معروف لکھاری ایننیو مورریکو کے تیار کردہ دھنیں کئی دہائیوں تک اپنے چاہنے والوں کے کانوں میں رس گھولتی رہیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اطالوی میوزک کمپوزر سنہ 1928 میں اٹلی کے شہر روم میں پیدا اور زندگی کی 91 بہاریں دیکھ کر 6 جولائی کو روم میں ہی انتقال کرگئے۔

میوزک کمپوزر گزشتہ کچھ روز سے ہڈی ٹوٹنے کے باعث اسپتال میں زیر علاج اور وہیں دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

ایننیو مورریکو نے چھ سال کی عمر میں موسیقی لکھنے کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کے قلم نے بے تحاشا مشہور گانے تحریر کیے جو مدتوں تک یاد رکھے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -