تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی ووڈ اداکارہ کی کراچی آمد

کراچی : آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی ووڈ اداکارہ لپیتا نیانگو شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے کراچی پہنچ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق 38 سالہ سیاہ فام کینین نژاد امریکی اداکارہ لپیتا نیانگو نے کراچی پہنچنے سے متعلق خود کوئی پیغام جاری نہیں کیا بلکہ پاکستانی گلوکار و اداکار اور ڈانسر صادق داس نے اداکارہ کیساتھ کراچی میں عکسبند کی گئی تصاویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر پر صادق داس نے دعویٰ کیا کہ لپیتا نیانگو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی آئی ہوئی ہیں، جہاں وہ معروف وژوئل آرٹسٹ مشا جاپان والا کی شادی میں شرکت کریں گی۔

پاکستانی گلوکار صادق داس نے دعویٰ کیا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے پاکستانی لباس زیب تن کرکے دیسی گانوں پر رقص بھی کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ لپیتا نیانگو 2014 میں بہترین معاون اداکارہ کا ’آسکر‘ ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

کینین نژاد امریکی اداکارہ نے ’ 12 ایئرز آف سلیو، جنگل بک، اسٹار وارز، لٹل مانسٹرز اور بلیک پینتھر‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھائی ہے۔

Comments

- Advertisement -