منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

آسکر ایوارڈز 2026ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر آسکر ایوارڈز 2026ء کی 98 ویں تقریب کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسکر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب شائقین 15 مارچ 2026ء اتوار کے روز دیکھ سکیں گے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دی اکیڈمی نے اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نامزدگیاں 22 جنوری 2026 کو سامنے آئیں گی۔

دی اکیڈمی کی جانب سے 98 ویں آسکرز کے لیے قواد و ضوابط میں اہم تبدیلیاں کردی گئی ہیں، جن کے مطابق اب ووٹرز کو اپنی پسندیدہ فلم کے لیے ووٹ کرنے سے قبل متعلقہ کیٹیگری کی دیگر تمام نامزد فلمیں بھی دیکھنا ہوں گی، تاکہ ووٹر مکمل آگاہی اور دیانتداری کے ساتھ اپنا ووٹ دے سکیں۔

میڈیا رپورٹس کہا گیا ہے کہ فلمی حلقوں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کردیا گیا ہے، آسکرز 2026ء کے لیے ایک نئی کیٹیگری ’اچیومنٹ ان کاسٹنگ‘ بھی متعارف کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں ”انسانیت کے خلاف جرائم”کے ارتکاب پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ذمہ داروں کا محاسبہ کرے۔

بارڈیم نے اسپین میں سان سیباسٹین فلم فیسٹیول کے ڈونوسٹیا ایوارڈ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی قیادت، اپنی انتہائی بنیاد پرست حکومت کے تحت، ”انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے خلاف جرائم”کا ارتکاب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی قیادت میں 7 اکتوبر کے حملے فلسطینیوں کی اجتماعی سزا کا جواز پیش نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے اسرائیلی حملوں کو ”مکمل طور پر ناقابل قبول، خوفناک اور غیر انسانی”قرار دیا۔

آسکر میں نامزدگی کیلئے غلط فلمیں بھیجی جاتی ہیں، اے آر رحمان

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے ممالک، خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی ”غیر مشروط حمایت”پر نظر ثانی کریں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ ذمہ داروں کا احتساب کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں