شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ بار بار شادی کرنے کے سوال سے تنگ آگئے۔
اداکار عثمان خالد بٹ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی کب ہوگی جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر یہی سوال پوچھتے ہیں آپ اپنا گھر سنواریں میری شادی کی فکر نہ کریں، میرے گھر کی کیوں پرواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے رشتہ ڈھونڈیں پھر باتیں سب کرتے ہیں رشتہ کوئی نہیں لاتا۔
عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ تو نہیں کر چکے لیکن وہ جلد شادی کے ارادے سے رشتہ وغیرہ نہیں دیکھ رہے۔
ان کے مطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق بہت پوچھا جاتا ہے اور وہ کبھی بھی سماجی دباؤ میں آکر شادی نہیں کریں گے۔
اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شوبز میں ان کے ساتھ کام کرنے والی زیادہ تر مرکزی اداکارائیں بھی تاحال غیر شادی شدہ ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی خاتون سے شادی کریں گے جو کہ خاندانی روایات کو سمجھتی ہو اور روایات کو آگے بڑھائے۔