ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

عثمان خالد بٹ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق زیر گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

عثمان خالد بٹ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامہ سیریل کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی شادی ہورہی ہے۔

- Advertisement -

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میری شادی اتنی جلدی ہوئی ہے کہ سنگل ٹیک میں ہی ہوگئی۔‘

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’میں حیران و پریشان ہوگیا تھا کہ جب میرے دوستوں نے مجھے ان مختلف نیوز چینلز اور بلاگز کے اسکرین شاٹ بھیجے جہاں میری شادی کی خبریں زیر گردش تھیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’میری بہن نے مجھے کیک پر پیغام لکھ کر بھیجا کہ کیا مجھے تمہاری کسی شادی پر مدعو کیا جاسکتا ہے؟‘

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’میری کوئی شادی نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ میرے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل کے ایک منظر کی تصویر ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ جب سینئر اداکار اور رشتہ داروں کی جانب سے آپ کو شادی کی مبارک باد ملنا شروع ہوجائیں تو وضاحت دینا ضروری ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکار عثمان خالد بٹ نے اداکارہ سدرہ نیازی سے شادی کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں