جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

عثمان خالد بٹ کا قندیل بلوچ کیس کے عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالتی فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ عدالتی حکم نامے کو منظر عام پر لایا جائے تا کہ ہمیں بھی علم ہو کہ مرکزی ملزم وسیم نے عمر قید کی اپیل کیسے جیتی، جب ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرچکا تو اسے رہا کرنے کی کیا تُک ہے؟

- Advertisement -

عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ہم اس وقت ایک اعلیٰ سطحی اور ناقابل یقین حد تک سفاکانہ قتل کے مقدمے کے اختتامی مراحل میں ہیں، اس مرحلے میں ایسا فیصلہ آنا انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

اداکار نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ گھناؤنے جرائم کی سزاؤں میں کمی یا اسے ختم کیا گیا ہو، ہمارے عدالتی نظام میں ایسی خامیاں اب بھی کیوں موجود ہیں جن کے تحت قاتل آخر میں آزاد گھوم پھر سکتے ہیں؟

خیال رہے کہ 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو بری کر دیا تھا۔ عدالت نے ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم کی والدہ نے عدالت میں راضی نامہ جمع کرایا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم بھائی وسیم کو بری کردیا۔

یاد رہے 27 ستمبر کو ملتان کی عدالت نے اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم اورمقتولہ کے بھائی وسیم کو عمرقید کی سزا سنائی تھی جبکہ مفتی عبدالقوی سمیت چارملزمان کوعدم ثبوت کی بناپربری کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں