اشتہار

کھانا گرم کرنے کے علاوہ اوون سے دیگر فائدے حاصل کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیا یہ جان کر آپ حیران ہیں کہ کھانا گرم کرنے کے علاوہ اوون سے دیگر فائدے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں؟

یہ ٹھیک ہے کہ اکثر خواتین مائیکرو ویو کو کھانا گرم کرنے کے لیے ہی استعمال کرتی ہیں، لیکن آج ہم آپ کو اوون سے دیگر فائدے حاصل کرنے کا طریقہ بھی بتائیں گے۔

اوون کی مدد سے آپ پنیر گھر ہی پر بنا سکتی ہیں، کیسے؟ بہت آسان ہے۔

- Advertisement -

2 کپ دودھ (یا فل کریم)، ​​¼ عدد نمک، اور 2 چمچ سفید سرکہ مکس کریں اور اسے 4 سے 5 منٹ تک مائیکرو ویو کریں، پھر اسے ایک باریک چھلنی یا ململ کے کپڑے میں چھان کر 5 منٹ تک خشک ہونے دیں اور لطف اٹھائیں۔

کئی خواتین کو لہسن چھیلنے اور پیاز کاٹنے میں بڑی دشواری محسوس ہوتی ہے، لیجیے اس کا بھی حل اوون کے ذریعے نکل آیا، لہسن کو آسانی سے چھیلنے کے لیے صرف 10 سیکنڈ کے لیے مائیکرو ویو میں رکھ دیں، اس سے لہسن چھیلنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اسی طرح پیاز کاٹتے وقت آنسوؤں سے بچنے کے لیے پیاز کو کاٹنے سے پہلے مائیکرو ویو میں رکھ دیں، اس مسئلے سے جان چھوٹ جائے گی، کیوں کہ مائیکرو ویو کی گرمی پیاز میں موجود سَلفر کو توڑنا شروع کر دیتی ہے جو آنسوؤں کا سبب بنتے ہیں۔

اور ہاں، اوون چیزیں بھی صاف کر سکتا ہے، ہے نا حیران کن بات۔ لیکن واقعی مائیکرو ویو چیزوں کو صاف کرنے کے لیے ایک زبردست ذریعہ ہے، جیسا کہ گندے نرم کھلونے، باورچی خانے کے گندے کپڑے یا اسپَنج وغیرہ۔

ان اشیا کو تھوڑا سا گیلا کریں، پھر تھوڑا سرف یا صابن بھی لگالیں اور اسے تقریباً 2 منٹ تک مائکرو ویو میں رکھ دیں، لیکن یاد رکھیں کہ پلاسٹک کی کوئی چیز (جیسا کہ کھلونوں پر پلاسٹک کے بٹن) موجود نہ ہوں، ورنہ وہ پگھل جائیں گے۔

اور اب باری آتی ہے خود اوون کی صفائی کی:

اوون کی صفائی کے لیے ایک لیموں کو آدھا کاٹ کر پانی سے بھرے پیالے میں ڈالیں اور 5 منٹ تک مائیکرو میں گرم کریں، اس سے اوون کے اندر جمی تمام گندگی نرم ہو جائے گی، جسے آپ بہ آسانی صاف کر سکیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں