سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آمروں کی پیداوار ہمارے خلاف اتحاد بنا کر آئے ہیں، انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے علاقے پنو عاقل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ووٹ پر یقین رکھتے ہیں، پہلے بھی عوام کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی اتحاد دیکھے ہیں، پیپلز پارٹی کو ہرانے کے لیے پہلے بھی لوگوں نے بڑی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔
انتخابات پر سوال اٹھے تو تباہی آجائے گی، خورشید شاہ
رہنما پی پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پیار کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیا جارہا ہے، ہم نے ریکارڈ کام کرائے، جھوٹا ہوں تو نااہل کر دیا جائے۔
قبل ازیں خورشید شاہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سارا کچھ نظر آرہا ہے اور ہم اس کے باوجود خاموشی اور تحمل سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف الیکشن ہوجائے۔
سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھ کر کیا ہے، کسی پر احسان نہیں کیا، خورشید شاہ
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔