اشتہار

ہماری فوج ہمارا فخر ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوج ہمارا فخر ہیں اور اس کی مدد سے دہشتگردی پر قابو پالیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے دہشتگردی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری فوج اور ادارے ہمارا فخر ہے اور امید ہے کہ اس کی مدد سے دہشتگردی پر دوبارہ قابو پالیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے کئی خوفناک روپ دیکھے ہیں۔ ماضی میں یہ پاکستان فوج پولیس اور اداروں کی کاوشیں تھیں جس کی وج سے اس بلا اور عفریت سے جان چھڑا پائے۔

- Advertisement -

پی ٹی آْئی رہنما نے جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے اس کی سیاسی ہینڈلنگ نہیں ہو رہی۔ موجودہ حکومت کو دہشتگردی سے نمٹنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

 

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری فوج اور ادارے ہمارے لیے قابل فخر ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں