پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے، وزیراعظم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی راہ میں ر کاوٹ نہیں ، وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نااہلی کی 5سالہ سزامکمل کرچکےہیں، الیکشن میں کامیاب ہوئے تو وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست کوبچاکرسیاست کوداؤپرلگایا، سپریم کورٹ کافیصلہ نوازشریف کی راہ میں ر کاوٹ نہیں ، وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے آج مشاورت ہوگی، میں اور اپوزیشن لیڈر طے نہ کرسکے تو پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کا فورم موجود ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سی سی آئی کا فیصلہ تھا الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعدنااہلی کی سزا 5سال ہے، ماضی کےنتائج سامنےہیں ملک نےبہت نقصان اٹھایا، 75سال میں ہم کہاں ہمارے ہمسائے کہاں پہنچ گئے۔

انتخابات کے حوالے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن ہم نے یا عبوری حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں