پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

’عالمی عدالت میں ہمارے ثبوت مفید ہیں، نیتن یاہو کو بھاگنے نہیں دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہماری دستاویز سنجیدہ معنوں میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

استنبول میں نمازجمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں وہاں اسرائیل کی مذمت کی جائے گی اور نیتن یاہو کو کوئی راہ فرار نہیں ملے گی۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل اب اپنے دلائل پیش کر رہا ہے، لیکن جو دستاویزات ہم نے پیش کی ہیں وہ ہیگ کے لیے مفید ہیں۔

- Advertisement -

حوثیوں پر امریکا و برطانیہ کے حملوں پر صدر اردوان کا کہنا تھا کہ یہ سب طاقت کا غیر متناسب استعمال ہے وہ بحیرہ احمر کو خون کی ہولی میں تبدیل کرنے کے لیے بے چین ہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ حوثی حملوں کے خلاف بہت کامیاب دفاع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے اسرائیل فلسطین میں طاقت کا بےمہار استعمال کررہا ہے ایسا ہی اب بحیرہ احمر میں امریکا و برطانیہ کر رہے ہیں، ایران ان سب کے مقابل میں اس وقت اپنے دفاع پر غور کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں