اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہماری حکومت سود سمیت واپس کر رہی ہے، شفقت محمود

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہماری حکومت سود سمیت واپس کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ آٹا بحران سے متعلق ابھی مکمل رپورٹ نہیں آئی، مکمل رپورٹ آنے کے بعد بھرپور کارروائی کی جائےگی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چینی کی صورت حال پرتفصیلی انکوائری ہو رہی ہے، وزیراعظم نے کہا مکمل تحقیقات ہونے دیں پھر کارروائی کریں گے، رپورٹ سے پہلے ہی کسی کا نام لینے سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں دیکھوں گا اس میں کون ملوث ہے، انکوائری رپورٹ ضرور سامنے آئےگی تھوڑا انتظار کرلیں، کیا اپوزیشن چاہتی ہے بغیر انکوائری لوگوں کو سزائیں دے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے مسائل چھوڑ کرگئے تھے جسے درست کرنے میں وقت لگے گا، 20 ارب ڈالر کا ڈیفیسٹ خسارہ چھوڑ کر گئے تھے جسے ہم نے کم کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معیشت کی صورت حال سب کے سامنےتھی جسے ہم ٹھیک کر رہے ہیں، گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہماری حکومت سود سمیت واپس کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں