اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نیب سے متعلق ہمارے تحفظات بہت پرانے ہیں، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق ہمارے تحفظات بہت پرانے ہیں، نیب قوانین مشرف نے ایک خاص نقطہ نظر سے بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی انصاف ہوتا نظر نہیں آتا، ایسا سلوک کیا جارہا ہے جو دشمن کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، اپیل کا حق نواز شریف کو بھی حاصل ہے، قانونی مشیروں سے مشورے کے بعد مناسب قدم اٹھائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے مشرف کے مارشل لاء میں پارٹی کو لیڈ کیا، انتخابی مہم کا انچارج مشاورت کے بعد پرویز ملک کو بنایا گیا، این اے 120،انتخابی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کرینگے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں بچہ ستر سال کے لوگوں کی قیادت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمہوری حق چھین لیا ہے، کسی میٹنگ میں جج سے متعلق ریفرنس کی بات نہیں ہوئی، کوئی ادارہ سازش نہیں کررہا ہے افراد سے شکایات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ڈینگی کے ستائے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا، سعد رفیق

چوہدری نثار اور پرویز رشید سے متعلق سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار اور پرویز رشید میں کوئی رفٹ نہیں ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مشرف بدروح ہے مشرف مائنڈ سیٹ ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں