پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

‘ہماری پارٹی تعلیمی نصاب سےمتعلق ترمیم کی مخالفت کرےگی’

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: حکمران جماعت تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی تعلیمی نصاب سےمتعلق ترمیم کی مخالفت کرےگی۔

میڈیا کو جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 18ویں ترمیم پرآج مختلف رہنماؤں نےبیانات دئیے لیکن اکثر رہنماؤں نے ترمیم کو بغیر پڑھے ہی اس پر تبصرہ کر دیا، بعض ترامیم ایسی ہیں جن سےآئندہ نسلوں کوبےخبر رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم پرجو ترمیم ہےاس سےطلبہ کوتحریک سےمحروم رکھاگیا اس حوالے سے پارٹی سربراہوں سےبات کروں گا کہ ایسی کچھ ترمیم کو رد کریں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا کےکسی بھی آئین میں تعلیمی نصاب ایک ہی ہوتا ہے، تعلیمی نصاب آئین میں وفاق کے پاس ہوتا ہے تاہم اختیارات صوبوں کودےکرتعلیم کامعیار خراب کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی صرف پاکستان کےمفادمیں سوچتی ہے اس لیے ہماری پارٹی تعلیمی نصاب سےمتعلق ترمیم کی مخالفت کرےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں