جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ہمارا وژن ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا وژن ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، بھرپور کوشش ہے استحکام کا آئندہ مرحلہ معاشی ترقی کی شکل اختیار کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، شفقت محمود، خسرو بختیار، فردوس عاشق اعوان، ڈپٹی چیئرمین مین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری پلاننگ اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعظم کو پی ایس ڈی پی کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، مختلف وزارتوں کی کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ بھی وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کے تحت 380 نئی اسکیموں کا اجرا کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود معاشی استحکام حاصل کیا، بھرپورکوشش ہے استحکام کا آئندہ مرحلہ معاشی ترقی کی شکل اختیار کرے، ہمارا وژن ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ طویل مدت جامع منصوبہ بندی نہایت اہمیت کی حامل ہے، بین الوزارتی روابط اور کوآرڈینیشن کلیدی اہمیت کے حامل ہیں، منصوبوں کی بر وقت تکمیل سے معاشی عمل تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہو سکیں گے، مختلف منصوبوں پرعمل درآمدکی رفتار پر مسلسل نظر رکھی جائے، کوئی ترقیاتی منصوبہ یا اسکیم سرخ فیتے کی بنا پر تاخیر کا شکار نہ ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ترقیاتی کاموں میں نجی شعبے کو بھی شامل کرنا چاہتی ہے، حکومت ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں