جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کورونا کے مریضوں کیلئے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک کےسرکاری اورنجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرزکوکارآمدبنانےکافیصلہ کرلیا گیا، فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کارآمد بناکر کورونا کے مریضوں کیلئے استعمال ہوں گے، انشا اللہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی صورتحال کےپیش نظروزارت سائنس وٹیکنالوجی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ملک کےسرکاری اورنجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرزکارآمدبناکرکوروناکےمریضوں کیلئے استعمال ہوں گے ، پاکستان میں 1000سے زائد وینٹی لیٹر فنکشنل نہیں تھے۔

- Advertisement -

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی سطح پرٹیمیں تشکیل دےدی ہیں، خراب وینٹی لیٹرکی مرمت سمیت ٹیکنکل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی ، خوشی ہےپاکستانی نوجوان انجینئرزمشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹرزاورٹیسٹنگ کٹس نہیں بناتا تھا، آج پاکستان اپنےوینٹی لیٹرزاورٹیسٹنگ کٹس بنانےجارہاہے، ڈریپ نےقانونی کارروائی مکمل کرلی ہے، مینوفیکچرنگ سے پہلے لائسنسز کے عمل کا جلد آغازہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نےاپنےلوگوں میں خوداعتمادی پیداکی، ہم مل کرکوروناوائرس کوشکست دیں گے، انشا اللہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں