پشاور: کے پی پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن پانے والےاہلکاروں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی پولیس نے آؤٹ آف ٹرن پروموشن پانےوالے اہلکاروں کی تنزلی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی کے پی آفس نے تمام آرپی اوز،ڈی پی اوزکو مراسلہ جاری کردیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی آفس نے آؤٹ آف ٹرن پروموشن والے افسروں اوراہلکاروں کی فہرستیں طلب کرلیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف صف آراء کے پی پولیس افسران کی قلت کا شکار
کےپی پولیس کا یہ اقدام سپریم کورٹ ازخودنوٹس کیس کےاحکامات کےتحت ہے،خیبرپختونخواپولیس نےسولہ مارچ کو عدالت عظمیٰ میں رپورٹ جمع کرانی ہے۔
گذشتہ سماعت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپس لینے کے لیے کیس کابینہ کو بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ کے پی پولیس میں آؤٹ آف ٹرن پروموشن پانے والے اہلکار وافسران کی تعداد دو ہزارسےزائد ہے۔