تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کرونا وبا کے باعث فضائی سفر کئی برس تک متاثر رہنے کا خدشہ

دوحہ : بین الاقوامی ایئرلائنز نے کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث کئی برس تک ہوائی سفر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

خلیجی ریاست قطر کی انٹرنیشنل ایئرلائن قطرایئرویز کے سینئر ایگزیکٹو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال نے بزنس کلاس کا سفر طویل مدت کےلیے متاثر کردیا جو فضائی کمپنیوں کی آمدن میں اضافے کا اہم ذریعہ تھا۔

سینئر ایگزیکٹو تھیئری انتینوری نے کہا کہ فضائی کمپنیوں کی جانب سے کرایوں میں کمی کے بعد بزنس کلاس کا سفر دوبارہ بحال ہونے میں طویل وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ وبائی صورتحال سے قبل ایئرلائنز بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو انتہائی لگژری نشستیں اور سہولیات مہیا کررہی تھیں لیکن کارپوریشنز کی جانب سے اخراجات میں کمی نے بزنس کلاس میں سفر کرنے والوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

خلیجی ملکوں کی ایئرلائنز کے لیے بزنس کلاس کے سفر کی بحالی کی مدت کا اندازہ کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ان کہ جہازوں میں نشستوں کی بیشر تعداد بزنس کلاس کی ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -