اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی: کلفٹن کے سیل ریسٹورنٹ کے خفیہ گودام سے چار سال پرانا سڑا ہوا گوشت برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے بچوں کی اموات کے بعد سیل کیے جانے والے ریسٹورنٹ کے خفیہ گودام پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیا بر آمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں سیل کیے جانے والے معروف ریسٹورنٹ کے دوسرے گودام سے 200 سے 300 مشروب کی ایک سال پرانی ایکسپائر بوتلیں بر آمد ہوئی ہیں۔

[bs-quote quote=”گودام سے ملنے والا گوشت 2014 میں درآمد کیا گیا جو 2015 میں ایکسپائر ہوگیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ریسٹورنٹ کے دوسرے گودام پر چھاپے کے دوران 80 کلو سے زائد سڑا ہوا گوشت بھی بر آمد کر لیا گیا، انکشاف ہوا کہ ریسٹورنٹ میں 4 سال پرانا گوشت کھلایا جا رہا تھا، گودام سے ملنے والا گوشت 2014 میں درآمد کیا گیا جو 2015 میں ایکسپائر ہوگیا تھا۔

زائد المعیاد گوشت گودام میں موجود 9 ڈیپ فریزرز میں رکھا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو نے کہا کہ زائد المیعاد گوشت بر آمد ہونے پر مقدمہ درج کر رہے ہیں، سڑا ہوا گوشت اور زائد المیعاد شربت کا سیمپل لینے کے بعد تلف کر دیا جائے گا۔

کھانے میں استعمال ہونے والا مشروب بھی ایکسپائر نکلا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹ کا خفیہ گودام بھی سیل کر دیا۔ ایکسپائر گوشت کی منتقلی کے دوران فوڈ اتھارٹی کے رکن کی طبیعت خراب ہو گئی، اہل کار گوشت سے اٹھنے والے تعفن کے باعث الٹیاں کرنے لگا۔


یہ بھی پڑھیں:  کراچی: کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، ریسٹورنٹ سیل. 4 افراد زیر حراست


ریسٹورنٹ انتظامیہ نے تفتیش کے دوران کسی دوسرے گودام کی موجودگی سے انکار کیا تھا، تاہم انتظامیہ کے مشکوک بیان پر ریسٹورنٹ کے اطراف علاقوں کی نگرانی کی گئی۔ خفیہ نگرانی کے دوران ریسٹورنٹ انتظامیہ کو زائد المیعاد شربت اور گوشت منتقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

[bs-quote quote=”سر بہ مہر ریسٹورنٹ کی سیل انتظامیہ نے توڑ دی، سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کیس سرکار کی پراپرٹی ہے، انتظامیہ سیل نہیں توڑ سکتی” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ریسٹورنٹ مالکان سے سندھ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور پولیس رابطے کی کوشش کر رہی ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار شیخ نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں لیکن ریسٹورنٹ مالکان رابطے میں نہیں آ رہے۔

دوسری طرف سر بہ مہر ریسٹورنٹ کی سیل انتظامیہ نے توڑ دی، انتظامیہ نے ریسٹورنٹ سے کھانے پینے کا سامان نکالنے کی کوشش کی، سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کیس سرکار کی پراپرٹی ہے، انتظامیہ سیل نہیں توڑ سکتی۔

پولیس متاثرہ خاندان کے گھر، پلے لینڈ اور ریسٹورنٹ سے اکھٹے کیے گئے نمونے لے کر آج لاہور جائے گی، جہاں یہ نمونے پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری میں جمع کرائے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں