جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

قومی ٹیم چوتھے ٹیسٹ کیلئے ایجبسٹن سے اوول پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اوول : قومی کرکٹ ٹیم پاک انگلینڈ سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے لئے اوول پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے لئے ایک اور کڑا امتحان آگیا۔ قومی کرکٹ ٹیم ایجبسٹن کی شکست کو بھلا کر سیریز بچانے کی تگ و دو میں مصروف ہوگئی۔

کھلاڑی پریکٹس کرکے بیٹنگ اور بولنگ کی خامیوں کے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں ناکامی کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ گئے۔

- Advertisement -

محمد حفیظ کی نہ چلنے کی روش ٹیم کو بھاری پڑ گئی، چوتھے ٹیسٹ کے لئے محمد حفیظ کو بٹھا کر کسے ٹیم میں شامل کیا جائے؟ اس حوالے سے ٹیم منجمنٹ تذبذب کا شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق اظہر علی کو سمیع اسلم کے ساتھ اوپننگ کرائی جائے اور افتخار احمد کو مڈل آرڈر میں جگہ دی جائے۔

افتخار کی شمولیت سے کپتان کو آف اسپن بولنگ کا آپشن بھی میسر آئے گا، تجربہ کار یونس خان کا رنز نہ بنانا بھی مصباح الیون کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ تاہم منجمینٹ انہیں ایک موقع اور دینے کی خواہش مند ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں